محکمہ موسمیات کی سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

Dec 04, 2024 | 20:37:PM
محکمہ موسمیات کی سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے دھند کی پیشگوئی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے البتہ صبح /رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور،حافظ آباد،نارووال،گوجرانوالہ، گجرات،جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان اور گردونواح میں دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دُھند/ سموگ چھائے رہنے کی توقع کی گئی ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: