سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیئے .
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس (خصوصی امتحان) 2023 کے تحریری امتحان میں 519 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، 21 ہزار 947 امیدواروں نے تحریری امتحان کیلئے رجوع کیا ،تاہم 15ہزار 245 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی جبکہ تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب 3.40 فیصد رہا ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق حتمی کامیابی کے لئے امیدواروں کا سی ایس ایس امتحان کے چاروں حصوں یعنی تحریری، میڈیکل، نفسیاتی اور زبانی ٹیسٹ میں حاضر ہو کر تمام امتحانات پاس کرنا لازم ہے۔
سی ایس ایس (سینٹرل سپیریئر سروسز) ایک اہم مسابقتی امتحان ہے ،جس کا انعقاد ہر سال فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا جاتا ہے، سی ایس ایس امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو 17 گریڈ کے آفیسر کے طور پر سرکاری ملازمت میں بھرتی کیا جاتا ہے، امیدوار سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کے بعد سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کرتے ہیں۔