وزیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل ٹیکس کونسل کااجلاس،ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانےکا جائزہ

Dec 04, 2024 | 22:21:PM
وزیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل ٹیکس کونسل کااجلاس،ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانےکا جائزہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکس نیٹ ورک اور وصولی کےحوالے سے اہم فیصلوں کاجائزہ لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں ریئل اسٹیٹ ، پراپرٹی اور زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی پر غور کیا گیا،اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے مابین ٹیکس ہم آہنگی کی تجاویز پر غور کیا گیا،صوبائی ریونیو اتھارٹیز اور ایف بی آر کے مابین ڈیٹا شیئرنگ کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں سیلز ٹیکس ہم آہنگی اور ڈیجیٹلائزیشن کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

مزید براں ،اجلاس میں ٹیکس وصولیوں کو بڑھانے کے لیے بروقت اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا