جونئیر ایشیا کپ ہاکی فائنل ،بھارت نے پاکستان کو 3کے مقابلے 5 گول سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی)جونئیر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت نے اپنے نام کر لیا، بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے 5 گول سے شکست دیدی۔
مسقط میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت نے پانچ اور پاکستان نے تین گول سکور کیے ،پہلے ہاف کے اختتام پر بھارت کو تین دو کی برتری حاصل تھی ،تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں بھارت نے دو گول سکور کئے ،پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں ایک گول سکور کیا ،پاکستان نے جونئیر ہاکی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ،بھارت کے ہنڈال ارجیت سنگھ نے دو اور دل راج سنگھ نے ایک گول سکور کیا،پاکستان کے بشارت علی نے دو جبکہ کپتان حنان شاہد نے ایک گول کیا۔