شمالی وزیر ستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگردہلاک، 2 جوان دھرتی ماں پر قربان

Feb 04, 2021 | 00:19:AM
شمالی وزیر ستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگردہلاک، 2 جوان دھرتی ماں پر قربان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیر ستان کے علاقے میرعلی میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے،آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان دھرتی ماں پر قربان اور 4 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک پناہ گاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث تھے، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے حملوں میں بھی ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چترال کے 42 سالہ نائب صوبیدار امین اللہ اور لنڈی کوتل کے 24 سالہ شیر زامن شہید ہوئے، اس کارروائی کے دوران چار فوجی بھی زخمی ہوئے۔