(24 نیوز) کورونا وائرس سے 31 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 833 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 540 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 80 لاکھ 85 ہزار 427 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 173 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک لاکھ 59 ہزار 311، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 919، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 803، بلوچستان میں 18 ہزار 840، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 912، اسلام آباد میں 41 ہزار 655 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 100 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 833 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 821، سندھ میں 4 ہزار 36، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 931، اسلام آباد میں 478، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 269 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 5 ہزار 818 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 971 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔