کراچی کا موسم خشک و سرد ، جڑواں شہر میں بارش

Feb 04, 2021 | 10:18:AM

 (24نیوز)کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بالائی پنجاب میں ہلکی بارش بھی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد ہے۔ شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 9کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔شہر قائد میں آج کہر رہا صبح 8 بجے ایئرپورٹ کے قریب حد نگاہ 2.5کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔
 

مزیدخبریں