بھارت بند کرنے کی تیاریاں ،کسانوں کامودی ہٹاؤ تحریک کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی کسانوں کے ملک گیر احتجاج میں شدت آ گئی، زرعی قوانین واپس نہ لینے پر مودی ہٹاؤ تحریک کا اعلان کر دیا۔6فروری کو بھارت بند کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کسانوں کی تحریک کے خوف سے مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے۔مودی انتظامیہ نےدہلی کے اردگرد آہنی دیواریں کھڑی کر دیں۔ہریانہ کے بڑے اور پرانے شہر جند میں خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش نے کہا کہ جب جب راجا ڈرتا ہے قلعہ بندی کرتا ہے۔انہوں نے کارکنوں سے مزید کہا کہ وہ پرامن طریقے سے ڈٹے رہیں، کامیابی انہی کی ہو گی۔ جلسے میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فنکاروں نے بھی اپنی پرفارمنس سے حاضرین کا حوصلہ بڑھایا۔
امریکی گلوکارہ ریحانہ کے کسانوں کے حق میں آوازبلند کرنے کے بعد مودی سرکار کے ہوش ٹھکانے آ گئے، وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی بھارتی وزرا کو پریشانی لاحق ہو گئی۔ ملک میں اتحاد پیدا کرنے کی باتیں کرنے لگے۔