(24نیوز)آوارہ کتوں کے بعد پالتو کتے بھی بے قابو ،فیروزآباد کے علاقے میں پالتو کتوں نے بزرگ شہری پر حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیروز آباد کے علاقے میں آوارہ کتوں کے بعد اب پالتو کتوں نے شہریوں کو کاٹنا شروع کر دیا۔کتوں کا مالک 5کتوں کو لیکر سڑک سے گزر رہا تھا، اس کا واضح ثبوت کتوں کی گردن میں موجود پٹے جو کہ واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ایک بزرگ راہ گیر کو گزرتے دیکھ کرکتے بے قابو ہو کر شہری پر جھپٹ پڑے اور شہری کو لہولہان کر دیا۔خیال رہے کہ پالتو کتوں کے بے قابو ہوتے ہی ایک شہری نے بھاگ کر جان بچائی ۔
واضح رہے کہ بزرگ شہری پر کتوں کے حملہ کے دوران کتوں کا مالک بزرگ شہری کو بچانے کی ناکام کوشش کرتا رہا لیکن کتوں کو بس میں نہ کر سکا، جبکہ پالتو مہنگے کتے ڈیڑھ منٹ تک بزرگ شہری پر حملہ آور رہے۔تب بامشکل کتوں کو قابو کیا جا سکا ۔ زخمی بزرگ شہری 2 منٹ تک سڑک پر ہی تڑپتا رہا۔ذرائع کے مطابق زخمی بزرگ شہری کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔