(24نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ جہاں بہت سی سیاسی پارٹیاں ہوتی ہیں وہاں اختلاف ہوتا ہے لیکن پی ڈی ایم کا فورم چلے گا، اوپن بیلٹ سے متعلق جو فیصلہ ہوگا پارلیمنٹ سے ہو گا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ یہ ریفرنس پرائیویٹ ٹرانزیکشن تھی۔احتساب عدالت کے نوٹس پر پیش ہوئے ہیں، اس جیسے ریفرنسز سے ملک میں بزنس پر اثر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اعجاز ہارون کے بیل آرڈر میں ہائی کورٹ نے فیصلہ دے دیا کہ یہ پرائیویٹ ٹرانزیکشن ہے۔2 سال سے ریفرنس فائل نہیں کیا، اب شاید انہیں جلدی پڑ گئی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں راضی ہیں، کوئی کمپلینٹ نہیں ہے، اس جیسے ریفرنسز سے ملک میں بزنس پر اثر پڑے گا۔