بھارت،ٹریکٹر نے 2مظاہرین کو روند کر ہلاک کرڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب میں ٹریکٹر نے کسان مظاہرین کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2خواتین ہلاک اور تین زخمی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مظاہرین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کو کیوں دھمکا رہی ہے اور مار رہی ہے۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں سے بات کیوں نہیں کر رہی، مسئلے کو حل کیوں نہیں کر رہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ دلی کسانوں سے گھرا ہوا ہے، اسے قلعے میں کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ بھارت بھر میں کسان مودی حکومت زرعی پالیسی کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنی زرعی پالیسی کو واپس لے کیونکہ یہ سرمایہ کاروں کے ہاتھوں کسانوں کا استحصال ہے۔