(24نیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔الیکشن کمیشن کا کہناہےکہ خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات ہوں گے ۔خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے میں 8 اپریل کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ پنجاب میں بھی تین مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا.پنجاب میں پہلے20جون،پھر16جولائی اور تیسرے مرحلے میں8اگست کو انتخابات ہونگے جبکہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات8اپریل اور29مئی کو ہوں گے۔سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پرالیکشن کمیشن نےدو اجلاس منعقد کئے جس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سےغور کیا گیا۔