عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانےکا دور گزر چکا:بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پہلے سے زیاد مضبوط ہے۔ اڑھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہر سازش ناکام رہی ۔ عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان 2023 تک پورے نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔ سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے، سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں، ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہے۔