واٹرسپلائی ریفرنس،زرداری کیخلاف نیب گواہ پر جرح مکمل

Feb 04, 2021 | 15:00:PM

(24نیوز)سابق صدر اور  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں نیب کے گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی۔دوران سماعت وکیل صفائی نے نیب کے گواہ ذوالفقار علی گوپانگ پر جرح مکمل کر لی۔ریفرنس کی آئندہ سماعت پر دیگر ملزموں کے وکلا گواہ پر جرح کریں گے۔احتساب عدالت کی جانب سے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
 

مزیدخبریں