پی ایس ایل شائقین کیلئے خوشخبری،اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی

Feb 04, 2021 | 15:09:PM

 (24نیوز)کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے گروپ میچز کے دوران 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جا کر میچز دیکھنے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔

صبح سویرے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نےشرکت کی ۔ اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران تماشائیوں کو داخلے کی اجازت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کی گائیڈ لائنز کے مطابق 20 فیصد تماشائیوں کو پی ایس ایل کے گروپ میچز کے دوران اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت کا فیصلہ کورونا مریضوں کی شرح کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 6 کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے پہلے ہی ٹکٹوں کی فروخت کے لیے طریقہ کار تحت کرلیا ہے۔  فیصلہ کیا گیا ہے کہ لیگ کے میچزکے دوران اسٹیڈیمز میں 20 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہے گا۔

مزیدخبریں