سلیم مانڈوی والا کیخلاف ضمنی ریفرنس 2 ہفتوں میں دائر کرنےکاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔
جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں سلیم مانڈوی والا کے خلاف نیب ریفرنس کی پہلی سماعت ہوئی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےنیب سے پوچھا کہ کیا یہ مکمل ریفرنس ہے ؟ یا ضمنی ریفرنس بھی دائر کرنا ہے۔جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ یہ مرکزی ریفرنس ہے ضرورت پڑنے پر ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا جائے گا۔عدالت نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب کو 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔بعدازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔