موجودہ حکمران خود سینٹ الیکشن میں خریدو فروخت کرتے رہے: مریم نواز

Feb 04, 2021 | 15:23:PM
موجودہ حکمران خود سینٹ الیکشن میں خریدو فروخت کرتے رہے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکمران سینٹ الیکشن میں خود خریدو فروخت کی منڈی لگاتے تھے تب انہیں اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اسلام آباد میں ہونے والے  اجلاس میں  شرکت کیلئے پہنچ گئیں۔اس موقع پر مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ استعفے پہلے ہوں گے یا تحریک عدم اعتماد پہلے ہو گی جس کے جواب میں  لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پی ڈی ایم فیصلے کرے گی۔حکمرانوں نے سینٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی۔ اس وقت ان کو اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا؟اب ان کے اپنے ایم این ایز اورایم پی ایز ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں تو انہیں شو آف ہینڈ یاد آ گیا۔