مہنگائی نے کمر توڑ دی، عوام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے:خورشید شاہ 

Feb 04, 2021 | 16:16:PM

 (24نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے سینٹ کے چیئرمین کے لئے ہارس ٹریڈنگ کی۔ پاکستان کے عوام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ہمارا ملک تباہی کے راستے پر جا رہا ہے، مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر  خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت ہو، پارلیمنٹ ہو۔کشمیر کا مسئلہ آج کا نہیں ہے کشمیر کو ہندوستان نے ہڑپ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کشمیر کے مسئلے پر ہم او آئی سی کا اجلاس طلب نہیں کر سکے۔

 دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو پیش کیا گیا، انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے ایمبولینس میں عدالت لایا گیا۔صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، ایم پی اے فرخ شاہ اور دیگر ملزم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کے دوران ایف بی آر کے نمائندوں کے بیانات قلم بند کئے گئے۔احتساب عدالت سکھر نے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔
 

مزیدخبریں