عوام  بلدیاتی سہولتوں سے محروم ہیں، احسن اقبال

Feb 04, 2021 | 16:38:PM

 (24نیوز)رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام دو سال سے بلدیاتی سہولتوں سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے عوام کےحق پر ڈاکا ڈالا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ متعصبانہ رویہ ہے، یہ آمرانہ اور غیر جمہوری اقدام ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں پاکستان کی عدلیہ غیر آئینی غیر قانونی اقدام پر شنوائی کرے گی، عدلیہ بلدیاتی اداروں کے حق کو واپس دلانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے نہ ہونے سے پنجاب کا انتظامی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ درخواست ہے پنجاب حکومت کو بلدیاتی اداروں کے فنڈز جاری کرنے حکم دیا جائے۔
 

مزیدخبریں