گھریلو ملازمین کا ڈیٹاکسی کے پاس نہیں ،سروے کروایاجائے،چیئرمین سینٹ

Feb 04, 2021 | 16:49:PM

 (24نیوز)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ گھریلو ملازمین کا ریکارڈ نہ پولیس کے پاس ہے، نہ ہی محکمہ بہبودمزدور رکھتا ہے۔اسلام آباد میں گھریلو ملازمین کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لئے نیا سروے کروایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  گھریلو ملازمین کے ڈیٹا کے حوالے سے سینٹ اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا۔وزارت داخلہ  نے تمام تھانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ بچوں کے خلاف گھریلو تشدد کے واقعات پر فوری کارروائی کی جائے۔ تحریری جواب میں یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال بچوں کے خلاف گھریلو تشدد کا کوئی واقعہ اسلام آباد میں پیش نہیں آیا۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ گھریلو ملازم بچوں کا کوئی ڈیٹا حکومت کے پاس نہیں، آئے روز گھریلو ملازم بچوں سے تشدد کے واقعات پیش آتے ہیں، حکومت کو گھریلو ملازم بچوں کا ڈیٹا رکھنا چاہیے۔ علی محمد خان نے کہا کہ گھریلو ملازم بچوں کا ڈیٹا حکومت کے پاس ہونا چاہیے، گھریلو ملازمین کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کیلئے سروے ہونا چاہیے۔ 
 

مزیدخبریں