خوشخبری ،سیکنڈری سکول ٹیچرز کی بطور ہیڈ ماسٹرز تعیناتی کا فیصلہ

Feb 04, 2021 | 17:22:PM
 خوشخبری ،سیکنڈری سکول ٹیچرز کی بطور ہیڈ ماسٹرز تعیناتی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایس ایس ٹی ٹیچرز کیلئے خوشخبری ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سیکنڈری سکول ٹیچرز کی بطور ہیڈ ماسٹرز تعیناتی کا فیصلہ۔
 تفصیلا ت کے مطا بق سکول ایجوکیشن نے گریڈ 17 میں پروموشن کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے اساتذہ کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔ 1993 میں بھرتی ہونے والے میل اور فی میل سیکنڈری سکول ٹیچرز کو پروموشن دی جائے گی۔ 
نائب صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن آصف گوہر نے کہا ہے کہ سیکنڈری سکول ٹیچرز کی بطور ہیڈ ماسٹرز پروموشن کے لئے میونسپل کیڈر اساتذہ کو نظر انداز کرنا قابل افسوس ہے۔