(24 نیوز)بلدیاتی حلقہ بندیوں میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیر اعظم عمران خان کو مردم شماری کے حتمی نتائج کیلئے خط لکھ دیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے مئی 2020 میں وزیر اعظم کو خط لکھا تھا،خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ مردم شماری کے حتمی نتائج کے اجراکیلئے وزیر اعظم کردار ادا کریں،حلقہ بندیوں کیلئے مردم شماری کے حتمی نتائج کا اجرا ضروری ہے،خط کے متن میں مزید کہاگیاہے کہ مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کئے جائیں تاکہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کی جاسکیں۔
مراسلہ میں کہاگیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 اور 219 اور 140 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،مردم شماری کے حتمی نتائج کے بغیر حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں، 24 ویں آئینی ترمیم کے تحت عبوری رپورٹ پر حلقہ بندیاں کی گئیں تھیں۔
بلدیاتی حلقہ بندیوں میں تاخیر،چیف الیکشن کمشنر کا وزیراعظم کو خط
Feb 04, 2021 | 17:34:PM