پاکستان میں ہمیشہ بلدیاتی انتخابات عدالتوں کے دباﺅ میں ہوئے، گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہناہے کہ پاکستان میں ہمیشہ بلدیاتی انتخابات کورٹ کے دباؤ میں ہوئے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن تاخیر کا شکار ہوئے، اب تمام سیاسی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں تو بلدیات الیکشن بھی ہو جائیں گے۔
گورنر پنجاب کاکہناتھا کہ اگر ہم بہترین بلدیاتی نظام بنانے میں کامیاب ہو گئے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے،چودھری محمد سرور نے کہاکہ سرور فاؤنڈیشن اب تک 20 لاکھ فلٹریشن پلانٹ لگا چکی ہے، کوشش ہے کہ اس سال کے آخر تک ایک کروڑ شہریوں کو صاف پانی مل جائے۔