(24 نیوز)برطانیہ اور فرانس سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اچھی خبرآگئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی چارٹر پروازوں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے فضائی کمپنی ہائی فلائی کو 5 فروری تا 28 مارچ تک لینڈنگ کی اجازت دی ،سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، پی آئی اے مانچسٹر براستہ پیرس اسلام آباد کیلئے ہائی فلائی کے ذریعے چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی،سی اے اے نے پی آئی اے کو بیس سے زائد چارٹر پروازوں کی اجازت دی۔
سی اے اے کاکہناہے کہ تمام پروازوں پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہو گا،ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ پی آئی اے تین سو نشستوں والا جدید طیارہ ائیر بس 330 A آپریٹ ہوگا۔
پی آئی اے کا پرتگال کی فضائی کمپنی ہائی فلائی سے معاہدہ طے پاگیا، ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں،پی آئی اے کے سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوگا،ایئر بس 330 میں اکنا می کلاس میں آرام دہ نشستیں اور بزنس کلاس میں فلیٹ بیڈ نشستیں رکھی گئیں ہیں۔
برطانیہ اور فرانس سے آنےوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر،لینڈنگ کی اجازت مل گئی
Feb 04, 2021 | 18:49:PM