بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پرعزم ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو میسر آنے والی سہولیات کی فراہمی میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی، ذلفی بخاری ، ڈاکٹر وقار مسعود خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیئر افسران شریک ہوئے۔
وزیر اعظم عمرا ن خان اور اجلا س کے شر کا ء کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران حوصلہ افزا دلچسپی پر بریفنگ دی گئی ۔جس میں کہا گیا کہ97 ممالک میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، ان ممالک میں اب تک 82728 اکاونٹس کھولے جا چکے ہیں ، بریفنگ میں یہ بھی بتا یا گیا کہ 436 ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو چکی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 600 سے 700 اکاونٹس کھل رہے ہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم کو سستے گھروں کی تعمیر کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم کو بتا یا گیا کہ تین مرلے کے 7572 گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ دیا گیا، 80 فیصد گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں رہنا شروع ہوگئے ہیں، 20 فیصد گھروں کی تعمیر جلد مکمل ہوجائے گی۔یہ بھی کہا گیا کہ ان لوگوں کو تین ارب روپے قرضہ دیا گیا،قرضوں کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا۔35 کروڑ روپے تک قرض واپس ہوچکا ہے۔
وزیراعظم کی منصوبے کو وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ5 ارب روپے کے منصوبے کو 15 روپے تک وسیع کرنے کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے انتہائی غریب لوگوں کو جن کے پاس گھروں کی سہولت میسر نہ ہو، ایسے لوگوں کی حکومت مدد کرے گی۔