عوام دشمن حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا، نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی اور بے یقینی کی صورت حال سے دوچار ہیں،عوام دشمن حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پی ڈی ایم اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو مہنگائی مارچ کرنے کے ساتھ پہیہ جام ہڑتال بھی کرنی چاہئے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کوبھرپور قوت سے عوام دشمن حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ اگر عوام کو مسائل سے چھٹکارا نہ دلایا گیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔