تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ 

Feb 04, 2021 | 19:48:PM

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گریژن کا دورہ کیا۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسندملک ہے، جس نے علاقائی اورعالمی امن کے لئے پناہ قربانیاں دی ہیں۔آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، داخلی اور خارجی صورتحال پر اظہار خیال کیا اور گریژن کے افسروں سے خطاب کیا جبکہ خطے میں دیرپا امن سے متعلق پاکستانی وژن پر روشنی ڈالی۔ مشرقی سرحد اور کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔ تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں مزید چوکنا اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔آرمی چیف نے وا ضح کیا کہ پاکستان اوربھارت دیرینہ تنازع کشمیر کو حل کریں، تنازع کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کیمطابق حل کیاجاناچاہیے، تنازع کشمیرکاحل انسانی المیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا باعث بنے گا،یہ ہرجانب امن کاہاتھ بڑھا نے کاوقت ہے۔

آرمی چیف نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہرطرح کے خطرا ت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملک دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانے میں افواج کی ہم آہنگی مثالی ہے، مسلح افواج نے داخلی سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہماری صلاحیتوں اورعزم کا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں