سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع

Feb 04, 2021 | 20:07:PM

(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لارج ٹیکس آفس لاہور نے 40شوگر ملز پر ٹیمیں تعینات کردیں ،جو مارچ کے پہلے ہفتہ تک شوگر ملز کی مانیٹرنگ کریں گی، مانیٹرنگ ٹیمیں شوگر ملز کی پروڈکشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں گی،مانیٹرنگ ٹیمیں شوگر ملز کی سیلز اور سٹاک کا بھی ریکارڈ مرتب کریں گی۔

مزیدخبریں