(24 نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک کاکہناہے کہ اپوزیشن کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے سے نہیں روکا،اپوزیشن عوام کیلئے نہیں اپنی چوری بچانے کیلئے نکلی ہے،اپوزیشن لانگ مار چ کرے ان کا راستہ نہیں روکیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ الیکشن ریفارمز سے متعلق ہم بہت پہلے سے بات کررہے ہیں،پی ڈی ایم نے آئین کی خلاف ورزی کی تو مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا، ان کاکہناتھا کہ کسی قسم کے کوئی ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے گئے، سینیٹ انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے،وزیردفاع نے کہاکہ ارکان کے مطالبے پر ترقیاتی فنڈ بجٹ میں رکھے جائیں گے،سینٹ میں ٹکٹ چہرے نہیں وفاداری پر دیئے جائیں گے۔
اپوزیشن لانگ مارچ کرے ان کا راستہ نہیں روکیں گے،پرویز خٹک
Feb 04, 2021 | 20:23:PM