گلوکار بلال سعید نے بھائی اور بھابھی پر تشدد کیوں کیا؟ ویڈیو وا ئرل ہونے کے بعد حقا ئق سا منےآگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور میں معروف گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی اور بھابھی کے درمیان ذاتی معاملے پر جھگڑا ڈولفن پولیس کی موجودگی میں ہوا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
Bilal Saeed how the HELL did you KICK a “WOMAN”!? Who gave you the right to BEAT a WOMAN? DISGUSTING! Shame on you! pic.twitter.com/ojUBKglWYp
— Saad Kaiser (@TheSaadKaiser) February 4, 2021
تفصیلا ت کے مطا بق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 10 جنوری کو سندر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔فوٹیج میں ڈولفن اہلکار بیچ بچاو کرواتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بلال سعید نے اپنے بھائی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی، فریقین کے مابین صلح ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
گلوکار بلال سعید کا موقف بھی سامنے آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھائی نے میرے گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔گلوکار نے کہا کہ میرے بھائی نے بہت بدتمیزی کی تھی جس پر جھگڑا ہوا۔بلال سعید کا کہنا تھا کہ یہ میرا نجی مسئلہ تھا جو حل ہوچکا ہے۔