کس کھلاڑی کا ’کوور ڈرائیو‘دلکش ہے، بابراعظم نے کوہلی کو شکست دیدی

Feb 04, 2021 | 20:41:PM

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے کس کھلاڑی کا ’کوورڈرائیو‘ دلکش ہے کہ عنوان سے کروائے گئے پول میں بابراعظم نے ویرات کوہلی کو شکست دیدی ہے۔
گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کس کھلاڑی کا کوور ڈرائیور بہترین ہے کہ عنوان سے ایک پول کروایا گیا تھا،آئی سی سی کی جانب سے پول میں پاکستانی کپتان بابر اعظم،بھارتی کپتان ویرات کوہلی،انگلش کپتان جوئے روٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا نام دیا گیا تھا۔آئی سی کے پول میں کل 2 لاکھ 60ہزار 143 لوگوں نے ووٹ کیا۔پول میں پاکستانی کپتان بابر اعظم 46فیصد ووٹ لیکر پہلے،45.9 فیصد ووٹ لیکر ویرات کوہلی دوسرے ،7.1 فیصد ووٹ لیکر کین ولیمسن تیسرے جبکہ 1.1 فیصد ووٹ لیکر جوئے روٹ چوتھے نمبر پر رہے۔


اس سے قبل بھی آئی سی سی کی جانب سے بہترین کپتان کے حوالے سے ایک پول کروایا گیا تھا جس میں عمران خان نے ویرات کوہلی کو شکست دےدی تھی،اس شکست کے بھارتی شائقین کی جانب سے خوب واویلا بھی کیا گیا تھا کہ عمران خان ہار رہے تھے ان کو آخری لمحات میں جتوایا گیا۔

مزیدخبریں