(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے مشیر احتساب و داخلہ امور بیرسٹر شہزاد اکبر کے الزامات کا جواب دینے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے مشیر احتساب و داخلہ امور بیرسٹرشہزاداکبر کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے ان کے والد پر کرپشن کا الزام لگایا، ان سے جو زمین منسوب کی گئی ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
دانیال عزیز نے کہا کہ مشیر احتساب نے ان پر ایک ایسی زمین کے قبضے اور واگزاری کا اعلان کیا جس سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں۔