معروف گلوکار نے پیشانی پر4 ارب کا ہیرا جڑوالیا

Feb 04, 2021 | 20:53:PM

 (24نیوز)ہیروں کے شوقین امریکی گلوکار لل اوزی ورٹ نے ماتھے ہی میں ہیرا جڑوا لیا۔ میل آن لائن کے مطابق لل اوزی ورٹ ، جن کا اصل نام سائمیر بائسل ووڈز ہے، نے11قیراط  کایہ گلابی ہیرا اپنے ماتھے میں کچھ اس طرح نصب کروا رکھا ہے کہ یہ حرکت بھی کرسکتا ہے۔ 

تفصیلا ت کے مطا بق اس ہیرے کی قیمت 2کروڑ 40لاکھ ڈالرتقریبا 4ارب 17کروڑ روپے ہے جو گلوکار نے ایلینٹ اینڈ کمپنی سے لے رکھا ہے اور گزشتہ تین سال سے کمپنی کو ادائیگی کرتے آ رہے ہیں۔لل اوزی نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اس نے 2017میں پہلی بار گلابی رنگ کا یہ ہیرا دیکھا تھا اور اسے اپنے ماتھے میں نصب کروا لیا اور تب سے کمپنی کو اس کی ادائیگی کرتا آ رہا ہے، جو اب جا کر مکمل ہوئی ہے۔ ہیرے کو ماتھے میں نصب کروانے کے متعلق اوزی کا کہنا ہے کہ خوبصورتی تکلیف دہ ہے۔ ٹوئٹر پر ہی ایک صارف نے اوزی سے پوچھا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ ہیرا تمہاری بوگاٹی اور دوسری لگژری کاروں سے زیادہ مہنگا ہے؟ صارف کو جواب دیتے ہوئے اوزی نے لکھا کہ ہاں، میری لگژری کاریں اور میرا گھر سب کچھ ملا کر بھی یہ ہیرا ان سے مہنگا ہے۔

مزیدخبریں