کورونا کے وار جاری، سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید23 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 23 مریض جاں بحق ہو گئے، صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد4 ہزار59 ہو گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11125افراد کے سیمپل لئے گئے ،579 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی،انہوں نے کہاکہ آج مزید 397مریض صحتیاب ہوگئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد226414ہوگئے۔
مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ ابتک2768313نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ،جن میں249497 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں،اس وقت 19024مریض زیر علاج ہیں،جن میں 18362 گھروں ،15آئسولیشن سینٹرز اور647 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ600مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبے کے579 نئے کیسز میں سے293 کا تعلق کراچی سے ہے۔