اسرائیلی وزیراعظم کا 2 عرب ملکوں کا دورہ ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا خدشات کے پیش نظر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات(یو اے ای) اور بحرین کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا خدشات کے باعث اسرائیل نے تمام ممالک کیلئے اپنی پروازیں اور زمینی سرحد بند کررکھی ہے جس کے باعث دورے کو ملتوی کیا گیا ہے،آئندہ چند روز میں یہ بندش ختم ہونے والی ہے لیکن اسرائیلی حکومت فضائی حدود کی بندش اور اور لاک ڈاؤن کے دیگر اقدامات میں توسیع کرنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست و ستمبر میں بحرین اور متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات قائم ہوئے تھے۔