7 فروری سے دو ہفتوں تک غیرملکی با شندوں کی کویت داخلے پر پا بندی 

Feb 04, 2021 | 22:58:PM

(24نیوز)کویت کی حکومت نے 7 فروری سے دو ہفتے کے لیے ملک میں غیر کویتی باشندوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کویت کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کویتی شہریوں کو عام حالات میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتہائی ضرورت کی صورت میں ہی سفر کی اجازت ہوگی۔کابینہ کے فیصلے کے مطابق تجارتی مراکز اور ریسٹورنٹس بھی رات 8 بجے سے بند کیے جائیں گے، اس پر عملدرآمد آئندہ ہفتے سے ہوگا۔

مزیدخبریں