امریکی ساختہ کورونا ویکسین رواں ماہ پاکستان آئے گی 

Feb 04, 2021 | 23:26:PM
امریکی ساختہ کورونا ویکسین رواں ماہ پاکستان آئے گی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی ساختہ کورونا ویکسین پاکستان آئے گی ۔کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین کی لا کھوں خوراکیں فراہم کرے گا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان کوویکس رکن ہونے کی وجہ سے فائزر کورونا ویکسین لینے کا پابند ہے۔ فائزر کی کورونا ویکسین آئندہ ماہ پاکستان آنے کا امکان ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوویکس پاکستان کی بیس فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کر رہا ہے۔ کوویکس نے پاکستان کو پہلے فیز میں 17 ملین ڈوزز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کو کورونا ویکسین رواں ماہ ملنا شروع ہو گی۔