مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے کوئی جملہ نہیں کہا، مریم نواز

Feb 04, 2021 | 23:42:PM
مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے کوئی جملہ نہیں کہا، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے ایسا کوئی جملہ نہیں کہا، انکا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران جیسے ناا ہل لوگ بائیس کروڑ عوام کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔ جو بھی غیرجمہوری عمل میں شریک ہوگا ہم اس کی مخالفت کریں گے۔اس مرتبہ دھرنا مل کر دینگے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہرجماعت کا اپنا موقف ہوتا ہے، تحریک عدم اعتماد پر بات چیت چل رہی ہے، یہ ایک جاری عمل ہے جس میں سوال و جواب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار بیچارے کو کیوں ہٹانا ہے جب تک وہ بیٹھے رہیں گے پتا چلتا رہے گا کہ مسلم لیگ ن میں اور جعلی حکومت میں کیا فرق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کو سبوتوڑ کرنے کے لئے لوکل باڈی انتخابات کا شوشہ چھوڑا ہے۔ چھبیس مارچ کو ملک بھرطسے قافلے لانگ مارچ کیلئے روانہ ہوں گے۔ امید کرتی ہوں شہباز شریف جلد ہمارے درمیان ہونگے ۔