(24 نیوز)پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دیدی۔
پی ایس ایل 7 میں مسلسل تین میچ ہارنے والی کراچی کنگزچوتھا میچ بھی ہار گئی ،کراچی کنگز کیلئے پشاور زلمی کا 174 رنز کا ہدف مشکل ہو گیا،کراچی کنگز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے ،کراچی کنگز کی طرف سے بابراعظم 90 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے ۔
قبل ازیں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بناسکی۔دونوں اوپننگ بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا اور وکٹ کے چاروں جانب شاٹس کھیلیں۔اوپننگ بلے باز حضرت اللہ زازئی چھٹے اوور کی آخری گیند پر 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،انکی وکٹ عمید آصف نے حاصل کی۔حضرت اللہ زازئی کے بعد دوسرے اوپننگ بلے باز بھی جلد ہی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 19 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔حیدر علی 21 گیندوں پر 16 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔تیسری وکٹ گرنے کے بعد شعیب ملک نے بین کٹنگ کے ساتھ ملکر اچھی پارٹنر شپ قائم کی۔بین کٹنگ آخری اوور میں 22گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک 28 گیندوں پر 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،انکی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے تین جبکہ عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرتعلیم پنجاب نے طلبا کو خوشخبری سنا دی
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی 3 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی کی ٹیم ابھی تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، اسے مسلسل 3 میچز میں شکست کاسامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہوشیار۔۔ اسکرین شاٹ لیا تو فیس بک سب بتا دے گا