(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اچانک ایک مرغی نے انٹری دیکرپیٹناگون کی سکیورٹی میں ہلچل مچادی جبکہ مرغی کوپکڑ کے جانوروں کے تحفظ کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکاکی سخت ترین سکیورٹی کے علاقے میں ایک مرغی داخل ہوگئی مرغی نے پیٹاگون کی سکیورٹی میں ہلچل مچادی ۔امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک آوارہ مرغی تمام سکیورٹی بیرئیر تو توڑتی ہوئی پیٹاگون پہنچی مرغی کو اب ہینی پینی کے نام سے جانا جاتا ہے۔سکیورٹی اہلکار مرغی کو دیکھتے ہی الرٹ ہوگئے ۔مرغی کو گرفتار کیا گیا اور مرغیوں کو تحفظ دینے والے محکمے کے حوالے کردیا گیا ۔
امریکا میں اس مرغی کے کافی چرچے ہورہے ہیں ایک گلوکار نے اس حوالے سے گانا بھی گادیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت:مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ