ماسک نہ پہننے پر کتنا جرمانہ ہو گا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیںگے

Feb 04, 2022 | 11:28:AM

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کو لیکر نت نئی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں ۔ہر ملک کورونا وائرس سے بچنے کیلئے اپنے شہریوں کیلئے نئی نئی ایڈوائزری جاری کررہا ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت:مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ
حال ہی میں سعودی عرب نے اپنے شہریوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے ۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال(پاکستانی اڑتالیس لاکھ روپے ) جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔وزارت داخلہ کے مطابق میڈیکل یا کپڑے کے ماسک کا استعمال نہ کرنا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھانپنا کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ہے۔ اس خلاف ورزی پر پہلی بار 1,000 ریال فی فرد جرمانہ ہوگا۔دوسری بار بھی خلاف ورزی کی گئی تو جرمانہ کی حد ایک لاکھ ریال کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام

مزیدخبریں