(ویب ڈیسک)گاڑیوں کی ہیڈلائٹس پر بارہویں جماعت کے طلبا کے امتحان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار سوسے زیادہ طلبا گاڑیوں کی ہیڈلائٹس پر امتحان دے رہے ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ یہ بارہویں جماعت کے طلبا ہیں ۔ویڈیو کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ بھارتی شہر بہار کی ہے ۔جہاں طلبا کیلئے امتحان پونے دو بجے امتحان شیڈول کیا گیا تھا مگر مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے امتحان چار بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔جب امتحان شروع ہوا تو اس وقت تھوڑی بہت روشنی تھی مگر جوں ہی تھوڑا وقت گزرا طلبا کو پرچہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑابجلی کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی ہیڈلائٹس آن کی گئیں تاکہ طلبا اپنا پرچہ حل کرسکیں ۔
طلبا کے والدین انتظامیہ پر شدید برہم ہوئے اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا ۔انتظامیہ کے مطابق ہم نے طلبا کے والدین امتحان کیلئے راضی کیا تھا ۔ امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیاگیا دریں اثنابہار کے وزیر تعلیم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔
یہ بھی پڑھیں :محفل موسیقی میں فائرنگ ۔۔۔مشہورفٹبالر کی اہلیہ اور ماڈل ہلاک