دوسری شادی کرنے سے پہلے یہ خبر اور ویڈیو ضرور دیکھ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی، شہری کمرہ عدالت سے گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے شہری غلام حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پہلی بیوی نیلم امتیاز کی اجازت کے بغیر کلثوم بی بی سے شادی کی۔ سول کورٹ نے پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ کی قید سنائی۔
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کی بڑی مشکل حل
سیشن کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ سے سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عبوری درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں: فخرزمان سے کیچ ڈراپ کامعاملہ۔۔لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی،جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی سیکورٹی کے انچارج سب انسپکٹر ملک محمد اعجاز کی سربراہی میں ٹیم نےملزم کو حراست میں لے کر پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کردیا۔