گوادر کوخطے کا معاشی مرکز بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔۔وزیراعظم

Feb 04, 2022 | 15:23:PM

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔گوادر کو خطے کا معاشی مرکز بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی آرمی چیف کا بیان گمراہ کن ہے۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک، بی آر آئی منصوبے کا اہم جزو ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کا تعاون قابل تحسین ہے ۔عمران خان کا مزید کہناتھا کہ کورونا کے باوجود چین کے تعاون سے سی پیک منصوبوں پر کام جاری ہے۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی آر سی نے کہا کہ چین سی پیک کو بہت اہمیت دیتا ہے گزشتہ 7 سال میں چین پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین دونوں کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ ایم ایل پر تیاری کے کام کو بھی ترجیح دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا کے وارتیز ۔۔۔مزید 48افراد جاں بحق

مزیدخبریں