”حجاب ہمارا حق “۔۔ٹویٹر پر ٹرینڈچل پڑا 

Feb 04, 2022 | 16:40:PM

(ویب ڈیسک)بھارت کے کالج میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے بعد ٹویٹر پر” حجاب ہمارا حق“ٹرینڈ بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کرناٹک ایک کالج کی طرف سے کلاس رومز کے اندر حجاب پہننے والی طالبات کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیاجس کے بعد ٹوئٹر پر ’حجاب ہمارا حق ہے‘ٹرینڈ چل پڑا سوشل میڈیا پر ان طالبات کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی جارہی ہے ۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ طالبان لڑکیوں کو اسکولوں اور کالجوں میں جانے کی اجازت نہیں دیتے جبکہ ہندوستان میں نسل کشی کرنے والے سر پر اسکارف پہنے مسلم لڑکیوں کو اسکولوں اور کالجوں میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ وہ پڑھی لکھی مسلم خواتین سے خوفزدہ ہیں۔ کئی دوسرے صارفین نے لکھا کہ”آئیے ہم سب اپنی بہنوں کے حقوق کے لیے کھڑے ہو جائیں“
یہ بھی پڑھیں:بجلی بند۔۔۔طلبا گاڑیوں کی لائٹس پر بورڈ کے امتحانات دینے پر مجبور

مزیدخبریں