یوٹرن۔۔بل گیٹس کی سابقہ بیوی نے اہم فیصلہ بدل لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکروسوفٹ کے بانی امریکی ارب پتی بل گیٹس کی مطلقہ میلنڈا فرینش نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ اپنی دولت کے بڑے حصے کو فلاحی ادارے "گیٹس فاؤنڈیشن" کو دینے کے حوالے سے اپنے سابقہ اعلان پر عمل نہیں کریں گی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق میلنڈا اب مذکورہ رقم اپنے سابق شوہر کے ساتھ قائم کیے گئے ادارے کے بجائے دیگر فلاحی اداروں میں تقسیم کریں گی۔
العریبہ ٹی وی چینل کے مطابق امریکی اخبار کی رپورٹ میں باخبر شخصیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 57 سالہ کمپیوٹر ماہر میلنڈا نے اپنا سابقہ موقف 2021ء کے اواخر میں تبدیل کیا۔یہ فیصلہ گذشتہ برس میلنڈا اور مائیکروسوفٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس کے درمیان طلاق ہو جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ نے 2010ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی دولت کا بڑا حصلہ "بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن" کو عطیہ کر دیں گے۔ یہ ادارہ 2000ء میں قائم ہوا تھا۔ اس نے غربت ، بیماری اور عدم مساوات کے انسداد پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ابتدائی دو دہائیوں میں 55 ارب ڈالر خرچ کئے۔تاہم اس خبر پر بل گیٹس ، میلنڈا فرنش یا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر کوخطے کا معاشی مرکز بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔۔وزیراعظم