(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کیلئے لوگ ایسے طریقے اختیار کرتے ہیں کہ وہ بدنامی کے خوف سے بھی نہیں ڈرتے، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن شادی کے روز سگریٹ نوشی کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی عروسی لباس میں ایک شخص کے ساتھ کھڑی ہے اور لڑکا عروسی لباس میں ملبوس لڑکی کو سگریٹ دیتا ہے جس کا وہ لڑکی کش لگاتی ہے، اس کے بعد وہ لڑکا خود سگریٹ نوشی شروع کر دیتا ہے،دلہن سگریٹ کے کش لگانے کے بعد ویڈیو بنانے والے کی طرف دیکھنے لگ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کو پاکستانی ڈرامہ ”پری زاد“ بھا گیا۔۔۔احمد علی اکبر کی دل کھول کر تعریف کردی
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ شادی کے روز دلہن سگریٹ نوشی کررہی ہے آپ کا اس لڑکی کے بارے میں کیا خیال ہیں۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا صارف اویس سواتی نے کہاہے کہ جیو جی ۔جبکہ عروج محمود نے کہا کہ بالکل گھٹیا اور مضحکہ خیز حرکت ہے .
فیضان نے کہاکہ وائرل ہونے کے لئے کچھ بھی کرنا ہے ۔زرام نے کہاکہ بہت بری حرکت ہے ۔لیلیٰ شیخ نے کہاکہ اس کی مرضی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔۔تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند