علیزے شاہ کا نیا ہیر سٹائل ۔۔۔مداح حیران، دلچسپ تبصرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کا نیا ہیئرسٹائل مداحوں کو پسند آگیا ہے۔
علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے اپنا ہیئرسٹائل تبدیل کیا ہے۔ان تصاویر میں اداکارہ کے بال چھوٹے ہیں اور اس کے علاوہ بالوں پر کلرسٹریکنگ بھی کروائی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے اس نئے ہیئرسٹائل کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔کچھ صارفین نے علیزے شاہ کویہ نیا ہیئرسٹائل اپنانے پر منی ہیسٹ کے کردار ٹوکیو جبکہ کچھ نے امریکی گلوکارہ بلی ایلیش کی مشابہ قرار دے دیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: دلہن کی شادی کے روز سگریٹ نوشی ۔۔۔ویڈیو وائرل