سلمان خان کی کس سے فائٹ متوقع۔؟۔طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوٹو شئیر کر دی

Feb 04, 2022 | 18:45:PM
بالی ووڈ، سٹار، سلمان خان ،
کیپشن: بالی ووڈ سٹار سلمان خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ورزش کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ سلمان خان فٹنس کی وجہ سے خبروں میں سرگرم رہتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنے ورک آؤٹ سیشن کی تصویر شیئر کی ہے، فوٹو میں سلمان کا چہرہ تو نظر نہیں آ رہا لیکن ان کی ٹونڈ بیک لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہے، سلمان کی اس تصویر کو انسٹاگرام پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔اس تصویر کے آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سلمان نے اپنی آنے والی فلم ٹائیگر۔3 کے آخری شیڈول کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔فلم کے فائنل شیڈول میں سلمان کئی دھماکہ خیز ایکشن سین فلمانے جارہے ہیں اور اسکےساتھ ہی وہ اداکارعمران ہاشمی کے ساتھ زبردست فائٹ کرتے بھی نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حجاب نہ پہننے پر سکول سے نکالی جانیوالی لڑکی کی موت۔۔عوام میں سخت غم و غصہ