سابق مس امریکا کی خودکشی کے بعد والدہ کا حیران کن انکشاف

Feb 04, 2022 | 18:54:PM

(ویب ڈیسک) 29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والی 30 سالہ سابق مِس امریکا چیزلی کرسٹ کی والدہ بھی منظر عام پر آگئیں۔
چیزلی کرسٹ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھی۔پریل سمپکنز کے مطابق 30 سالہ بیوٹی کوئین زیادہ کام کرنے والے ڈپریشن کا شکار تھیں۔چیزلی کی والدہ اپریل سمپکنز نے کہا کہ بیٹی کی اچانک موت سے شدید صدمے میں ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ اس سے بڑا صدمہ بھی کوئی ہوتا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم شفقت محمود کا ایک اور اہم بیان
انہوں نے کہا کہ اس دکھ نے مجھے بالکل بدل کر رکھ دیا ہے، ناصرف میں بلکہ ہمارے خاندان کے دیگر لوگ بھی چیزلی کی موت پر صدمے میں ہیں۔ چیزلی کی والدہ نے کہا کہ اگرچہ اس پر یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ نجی اور پیشہ ورانہ دونوں زندگی میں ڈپریشن سے جنگ لڑ رہی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیزلی نے ڈپریشن سے جنگ کو مجھ سمیت اپنے کسی جاننے والے پر عیاں نہیں کیا تھا۔ سمپکنز نے کہا کہ ’ہمیں چیزلی کی ہنسی، اس کے حکمت بھرے الفاظ، اس کے حسِ مزاح یاد آتا ہے، اس کی موت ہمارے خاندان کیلئے ایک بڑا نقصان ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: خودکشی یا حادثہ ۔۔۔سابق مس امریکا 29 ویں منزل سے گِر کر ہلاک

مزیدخبریں